AI پلے لسٹ جنریٹر
AI پلے لسٹ جنریٹر سے پلے لسٹ کیسے بنائیں؟
کیا آپ صرف اپنے لیے تیار کی گئی پلے لسٹ دریافت کرنے کے لیے تیار ہیں؟ بس پلے لسٹس ٹیب کھولیں اور AI پلے لسٹ بٹن پر ٹیپ کریں۔ بتائیں کہ آپ کیا تلاش کر رہے ہیں - صنف، موڈ، ساز یا کوئی اور خاص تفصیلات - اور AI اپنا کمال دکھائے گا۔ پلے لسٹ تیار ہوتے ہی آپ کو نوٹیفکیشن مل جائے گا اور وہ پلے لسٹس ٹیب میں آ جائے گی، تاکہ آپ جی بھر کر سن سکیں۔
پرامپٹس کی مثالیں
“خوابناک ووکلز اور سادہ الیکٹرانک بیٹس والی ایک پُرسکون انڈی پلے لسٹ، جو مجھے ریلیکس ہونے میں مدد دے۔”
“مجھے روڈ ٹرپ کے لیے جاندار کنٹری ہٹس اور پرانی یادیں تازہ کرنے والے سافٹ راک کا مکس چاہیے۔”
“رات گئے مطالعے کے لیے ایمبیئنٹ اور نیو سول ٹریکس کا سکون بخش امتزاج۔”
مختلف پرامپٹس آزما کر دیکھیں اور اپنے مزاج کے مطابق گانوں کا بہترین مکس پائیں۔ چاہے آپ کو جوش سے بھرپور ٹریکس چاہییں یا پُرسکون چِل آؤٹ دھنیں، AI پلے لسٹ جنریٹر آپ کی پسند کے مطابق انتخاب سیدھا آپ کی انگلیوں کی پوروں تک لے آئے گا۔ میوزک کا مزہ لیں!